شیخ محمد یوسف ابوالفرح طرطوسی اپنے وقت کے قطب اور جامع الکمالات بزرگ گذرے ہیں۔
ولادت
ابو الفرح طرطوسی کی ولادت طرطوس میں ہوئی۔
نام و نسب
نام محمد یوسف اور کنیت ابوالفرح ہے۔ آپ کے والد کا نام شیخ عبد اللہ طرطوسی ہے۔
باطنی نسبت
ابو الفضل عبد الواحد تمیمی کے مرید خاص اور اپنے زمانے کے قدوۃ الاولیاء اور زبدۃ المشائخ میں شمار ہوتے ہیں آپ اپنے عہد کے قطب وقت اور جامع الکمالات شیخ گذرے ہیں۔ آپ سلسلہ قادریہ کے چودھویں امام طریقت ہیں۔ آپ ولی کامل، عالم فاضل، جمیع العلوم ظاہری و باطنی تھے۔ بہت بڑے صاحب کرامت بزرگ تھے۔ صبرو توکل میں آپ کا مقام بہت بلند تھا، عظیم خوبیوں کے مالک تھے۔ آپ نے پیرومرشد کے نقش قدم پر چل کر خلق خدا کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا اور دین متین کی وہ خدمات انجام دیں کہ آج بھی آپ کا نقش قدم فیض روحانی کا سرچشمہ ہے۔
وفات
آپ 3 شعبان المعظم 447ھ بمطابق 1055ء کو اس دارفانی سے رخصت ہوئے۔ آپ کی آخری آرام گاہ طرطوس نزد بغداد میں ہے۔ 1 2